لاہور (نامہ نگار) مہمان ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کو صدر مملکت کے برابر سکیورٹی اور پروٹوکول دےا جارہا ہے گا۔ پولےس کے سیکیورٹی انتظامات کے مطابق آٹھ ہزار پولیس اہلکاراورچوبیس سوسے زائد وارڈنز ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ شائقین کرکٹ کیلئے چارمقامات پر پارکنگ سٹینڈز بنائے گئے ہےں۔ سیکیورٹی اداروں کا الگ جبکہ وی آئی پیز کیلئے الگ پارکنگ سٹینڈ بنایا گیا ہے ، بائیومیٹرک تصدیق اور جامع تلاشی کے بعد شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سےدوسوسے زائد کیمرے بھی نصب کیے گئے ہےں۔ تین شفٹوں میں اہلکار چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہےں۔ ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم کے راستے میں جنریٹرز نصب کرکے روشنی کا انتظام کےا گےا ہے ۔سکےورٹی کے پیش نظر اسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں ایل پی جی، سی این جی گاڑیوں اور موٹر سائیکل رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کے ہوٹلز اور دکانیں سیل کر دی گئی ہےں۔ سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ ہولڈر شائقین سے اسٹیڈیم آتے ہوئے قومی شناختی کارڈ لانے کےلئے کہا گیا۔
ورلڈ الیون ٹیم کیلئے صدر مملکت کے برابر سکیورٹی ،پروٹوکول کا اہتمام
Sep 12, 2017