لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے ورلڈ الیون ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کو دورے سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھلیں گے اور پاکستان میں ایک بار پھر سے کھیل کے میدان آباد ہو سکیں گے۔صوبائی وزیر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہونیوالے مقابلوں میں دلچسپ میچ دیکھنے کو ملیں گے۔
ورلڈ الیون کو خوش آمدید، پاکستانی کھیل کے میدان آباد ہونگے: خلیل طاہر
Sep 12, 2017