ہیلی کاپٹر کے ذریعے قذافی سٹیڈیم کی نگرانی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قذافی سٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کی فضائی نگرانی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کے لاہور پہنچنے کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیاگیا ہے ۔گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قذافی سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی قیام گاہ (ہوٹل)اور اطراف کے علاقوں کی فضائی نگرانی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق فضائی نگرانی کا سلسلہ ورلڈ الیون ٹیم کی سیریز کے اختتام کے بعد روانگی تک جاری رہے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...