لاہور (سپورٹس رپورٹر) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے انتظامات کا جائرہ لینے کےلئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیااور سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا جائزہ لیا، کمیٹی نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے قائم کئے گئے عارضی ہسپتال اور ایمرجنسی رسپانس سنٹرکا بھی دورہ کیا۔
، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کمیٹی کو انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، کمیٹی نے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔