گنگارام ہسپتال میں ”ایپی لیپسی“ کلینک کا قیام

Sep 12, 2017

لاہور(نیوز رپورٹر )گنگا رام ہسپتال میں پہلے ”ایپی لپسی“ کلینک قائم کر دیا گیا۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فخر امام نے ”ایپی لپسی“ کلینک کا افتتاح کیا۔انہوں نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیوروفائی سولوجی لیب کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ مرتضیٰ چیمہ،پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان، پروفیسر ڈاکٹر اطہر جاوید، پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد، ڈاکٹر نصر اللہ، پروفیسر ڈاکٹر شمسہ ہمایوں، عدنان اسلم، طلبا اور ماہرین نے شرکت کی۔

”ایپی لپسی“ کلینک سرکاری ہسپتالوں کاپہلا ”ایپی لپسی“ کلینک ہے۔

مزیدخبریں