بابا عبداللہ شاہ غازیؒ کا تذکرہ شامل نصاب کیا جائے‘ عبدالکریم میگھانی

کراچی (خصوصی رپورٹر) میمن گجراتی سپریم کونسل پاکستان کے رہنماءحاجی عبدالکریم میگھانی نے مطالبہ کیا ہے کہ حضرت بابا عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس مقدس پر کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا جائے کیونکہ فروغ دین میں آپ کی خدمات نمایاں ہیں اور کراچی پر آپ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے احسانات نمایاں ہیں اور آپ کی تعلیمات کا بنیادی مقصد انسان دوستی تھا آپ نے ظالم حکمرانوں کو للکارا اور دین اسلام کی تبلیغ کی تاکہ اللہ کے دین کا نفاذ ہو سکے آج سندھ باب الاسلام ہے تو اولیاءکرام کی وجہ سے ہے اس لئے آپ کا تذکرہ شامل نصاب کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن