نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے گزشتہ برس کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میچز میں مالی لحاظ سے بھی اپنا حصہ بھی ڈالا ہے۔آئی سی سی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ہونیوالی میٹنگ میں پی سی بی کی درخواست پر کہا تھا کہ وہ پاکستان کے مالی نقصانات کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کرے گا۔پاکستان نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کے مالی نقصان کیلئے فنڈ قائم کرے، جو آئینی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیلئے ممکن نہ تھا۔تاہم آئی سی سی اب آزادی کپ کے سیکیورٹی انتظامات کے اخراجات برداشت کرکے اپنا وعدہ نبھا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سیریز کیلئے دو غیر ملکی سیکیورٹی اداروں کو 12 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کررہا ہے۔ ان اداروں کو نامزد بہرحال پاکستان کرکٹ بورڈ نے خود ہی کیا تھاتاہم ان کے اخراجات آئی سی سی اٹھا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان کے دورے پر راضی کرنے میں ان غیر ملکی ایکسپرٹس کی رپورٹ نے اہم کردار ادا کیا کیوں کہ دنیا کے بیشتر ملک، بشمول کھلاڑیوں کی مضبوط ترین تنظیم فیکا بھی انہی سیکیورٹی ایکسپرٹس کی رائے پر بھی فیصلے کرتی ہے.
آزادی کپ پرآئی سی سی کے 12 لاکھ ڈالر کے اخراجات
Sep 12, 2017 | 22:12