ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کا TUV Rheinland کے ساتھ اشتراک

Sep 12, 2017

کراچی(کامرس رپورٹر)ہوا وے کنزیومر بزنس گروپ نے ہوا وے کی سپر چارج ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے TـV Rheinland کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ یہ تصدیقی عمل دنیا کے مایہ ناز سیفٹی ماہرین کی جانب سے فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے سخت ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے کی پہلی مرتبہ نشاندہی کرے گا۔ یہ ٹیسٹنگ ہر اس جزو پر مشتمل ہے جس میں ایڈاپٹرز، آئی سی سرکٹس اور چارجنگ کیبل کی ضرورت ہوتی ہے جو سیفٹی، کم درجہ حرارت اور تھرمل شاک ٹیسٹ کو منتقل کرتی ہے۔ TـV Rheinland کی سخت نگرانی کیلئے خود کو پیش کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہوا وے نے مارکیٹ میں زیادہ جدید فیچرز فراہم کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے اور ہوا وے کے نہ صرف فاسٹ چارجنگ بلکہ زیادہ اہم محفوظ چارجنگ کے عزم کو نمایاں کرتا ہے۔ TـV Rheinland کے بزنس فیلڈ الیکٹریکل، پروڈکٹس کے وائس پریذیڈنٹ کلیان ورما نے کہا کہ گزشتہ 45 سالوں میں TـV  Rheinland نے عزم کر رکھا ہے کہ پیچیدہ ڈیوائسز اور مصنوعات کو سخت حفاظتی معیارات کے مطابق یقینی بنایا جائے تاکہ وہ صارفین کی توقعات پر پورا اتریں۔

مزیدخبریں