کراچی (سٹاف رپو رٹر) نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی کی خالی ہونے والی قومی اسمبلی حلقہ 247 کی نشست پر ریجنل الیکشن کمشنر کراچی علی اصغر سیال کو بحیثیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا گیا۔ انہوں نے اس عہدے کا حلف اُٹھایا۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے ان سے حلف لیا۔ گذشتہ روز الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی حلقہ 247کا انتخابی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ 12ستمبر 2018کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائیگا جبکہ 13ستمبر تا 15ستمبر 2018 تک کاغذات وصول اور جمع کرائے جائینگے۔ قومی اسمبلی حلقہ 247پر پولنگ 21اکتوبر 2018کو ہوگی۔
نو منتخب صدر عارف علوی کی نشست این اے247 پر ضمنی الیکشن 21 اکتوبر کو ہو گا
Sep 12, 2018