ساہیوال: پیسے کی خاطر نہر سے موٹرسائیکل نکالنے والا خود ہی ڈوب گیا

ساہیوال (نامہ نگار) پیسے کی خاطر نہر سے موٹر سائیکل نکالنے والا خود ہی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ چک نمبر 133/9-Lمیں الیاس ولد پہلوان نے راہگیر کی موٹر سائیکل جو نہر میں گر گئی تھی کو نکالنے کے لئے 2ہزار روپے طلب کئے اور بائیک نکالنے کے لئے نہر میں چھلانگ لگا دی۔ وہ موٹر سائیکل تو نہ نکال سکا خود زندگی کی بازی ہار گیا۔

ای پیپر دی نیشن