اسلام آباد (صباح نیوز) پی ٹی ڈی سی کی ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہارکردیا گیا،پی ٹی ڈی سی اپنے مقاصد میں مکمل ناکام ادارہ ثابت ہوا ہے، لاکھوں غیر ملکی پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں مگربے تربیت ملازمین برے تاثرپیداکرنے کا باعث بنے گئے، پارلیمنٹ سے ملک میں سیاحتی فروغ کیلئے وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزرا اعلی بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا یہ فیصلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جو منگل کو پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس ہال میں ہوا ۔ یہ بھی انکشاف ہوا کہ ہ خانپور روڈ کو ا پ گریڈ کرنے کیلئے جاپان کی حکومت 2 ارب روپے دینے کو تیار تھی ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی ملکیت کے حوالے سے فیصلہ نہ ہونے پر فنڈز واپس چلے گئے ۔ سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ ادارے کے بنیادی مقاصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا اور سیاحوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ کمرشل مقاصد میں بہتری لانا ہے ۔