کلثوم نواز کی بیماری پر بیانات سے شریف خاندان کی دلآزاری ہوئی معذرت کا طلبگار ہوں : اعتزاز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+آن لائن) اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس ہے۔ میری باتوں سے شریف خاندان کو ہونیوالی دل آزاری پر انتہائی دکھ ہے۔ بیگم کلثوم نواز نیک اور پارسا خاتون تھیں۔ نواز شریف کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔ مجھے اظہار تاسف کی پیشکش کی گئی تھی لیکن میں نے نہیں کیا جس پر افسوس ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق بیانات سے شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی، معذرت کا طلبگار ہوں۔

ای پیپر دی نیشن