لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے لاہو رڈویژن کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی‘اس کی خامیوں کی نشاندہی اور نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے تجاویز اور سفارشات مرتب کرنے کی خاطر 15ارکان پر مشتمل ریویو کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوماہ رواں کے آخر تک اپنی رپورٹ مکمل کر ے گی ۔چیف میٹرو پولیٹن پلانرایل ڈی اے شکیل انجم منہاس اس کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے جبکہ پرنسپل ٹائون پلانر نیسپاک احمد مسعوداس کے کوآرڈی نیٹر ہوں گے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں چیف ٹائون پلانر ایل ڈی ا ے سید ندیم اختر زیدی اورچیف انجینئر نیسپاک کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا‘ چیف انجینئر ایل ڈی اے ‘ایم ڈی سوئی گیس ‘چیف ایگزیکٹو لیسکو‘ایم ڈی اے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول ‘ایم ڈی اے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے نمائندگان شامل ہوں گے ۔
لاہو رڈویژن کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کیلئے 15 رکنی کمیٹی تشکیل
Sep 12, 2018