لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کے ابتدائی 100 دنوںکے پلان میںروزگار پیدا کرنے کا ہدف انتہائی اہمیت کا حامل ہے اربن یونٹ پنجاب کی25 اہم صنعتوں میں نیڈ اسسمنٹ پلان تیار کرئے اور آئندہ پانچ سالوں میں 7ملین روز گار کے مواقع کی فراہمی کیلئے پلان مرتب کیا جائے۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزاربن یونٹ کے دورے کے دوران کیا صوبائی وزیر نے مسلسل تین گھنٹے تک اربن یونٹ کے مکمل ہونے والے اور جاری منصوبوں کو جائزہ لیا۔ سی ای او اربن یونٹ ڈاکٹر ناصر جاوید نے صوبائی وزیر کو ادارے کے اہم پراجیکٹس کے متعلق آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر نے اربن یونٹ کے دفتر کے مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا اور منصوبوں کو سراہا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صنعتی ترقی کے عمل کو تیز کرنے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرناانتہائی ضروری ہے اورمقصد کے لیے تیز رفتاری اقدامات کرنا ہوں گے ۔صوبائی وزیر نے اربن یونٹ کے دفتر میں بھی ٹیکنیکل نیڈ اسسمنٹ کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر کو جیوگرافک انفارمیشن سسٹم GISاور پنجاب سپیشل سٹریٹیجی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔