اسلام آباد(اے این این+صباح نیوز )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے چینی ریلوے حکام نے ملاقات کی جس میں چینی حکام کی جانب سے پاکستان ریلوے میں بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے چینی ریلوے حکام کی ملاقات میں پاکستان ریلوے میں بہتری سے متعلق بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دونئی ریل گاڑیاں چلا رہے ہیں جن کاافتتاح وزیر اعظم کریں گے۔ پاکستان ریلوے اورہم سی پیک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ملاقات میں چینی حکام کی جانب سے پاکستان ریلوے میں بہتری کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ۔ دریں اثنا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو مارگلہ ایکسپریس کا نام پسند نہ آیا اسے تبدیل کردیا۔ یہ ٹرین اب مارگلہ ایکسپریس کی بجائے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے چلے گی۔
پاکستان ریلوے اورہم سی پیک کی مکمل حمایت کرتے ہیں: شیخ رشید
Sep 12, 2018