جوبلی انشورنس تیسری قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کے پہلے روز 16میچز کا فیصلہ

Sep 12, 2018

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور جوبلی انشورنس کے تعاون سے جوبلی انشورنس تیسری قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ منگل کو کراچی میں شروع ہوگئی۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز 16میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ ایونٹ کے پہلے روز ہی سابق قومی جونیئر چیمپئن حارث طاہر نے موجودہ قومی چیمپئن محمد اعجاز کو 4-0سے ہرا کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ دیگر میچز میں محمد آصف نے سربلند خان کو 4-0سے، بابر مسیح نے محمد شہباز کو 4-3سے، عمیر عالم نے محمد ماجد کو 4-2سے، محمد بلال نے علی حیدر کو 4-2سے، اسجد اقبال نے آغا بلاول کو 4-1سے، آکاش رفیق نے محمد نسیم اختر کو 4-2سے ، عبدالستار نے ذوالفقار اے قادر کو 4-0سے، محمد آصف ٹوبہ نے سہیل شہزاد کو 4-2سے، شرجیل محمود نے خرم آغا کو 4-2سے، رامبیل گل نے محمد احسن جاوید کو 4-0سے، شاہد آفتاب کاڈی نے سلطان محمد کو 4-3سے، محمد آصف نے آغا بلاول کو 4-0سے، بابر مسیح نے محمد نسیم اختر کو 4-3سے، ماجد علی نے عبدالستار کو 4-2سے، اور محمد بلال نے حارث طاہر کو 4-3سے شکست دی۔ آج بدھ کو لیگ راؤنڈ کے میچز صبح دس بجے شروع ہوکر شام تک جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں