بدعنوانی تمام ملکوں میں موجودگی، لانڈرنگ، ٹیکس چوری روکنے کے لئے عالمی کوششوں کو موثر بنانا ہوگا: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے کہاہے کہ بدعنوانی دنیا کے تمام ممالک میں موجود ہے اوراس کے تدارک کیلئے کوششوں کو موثر اورمضبوط بنانے کی ضرورت ہے، بہت سی جگہوں پرعدم استحکام اورتشدد کا بدعنوانی سے تعلق ثابت ہوا ہے، سلامتی کونسل اورجنرل اسمبلی نے کئی مواقع پر بدعنوانی، دہشت گردی اورپرتشدد انتہا پسندی کے مابین تعلق کوثابت کردکھایا ہے۔انہوں نے یہ بات انہوں نے بدعنوانی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا بدعنوانی سکولوں، ہسپتالوں اوردیگر انتہائی اہمیت کے حامل فنڈز پر ڈاکہ ڈالتی ہے، یہ اداروں کی تباہی کا باعث ہے ۔

ای پیپر دی نیشن