واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ کے مشرقی ساحلوں سے سمندری طوفان فلورینس کے ٹکرانے کے خدشہ پر واشنگٹن کے میئر میوریل بائوسر نے نیوز کانفرنس کے دوران ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے ہمارے پاس وسائل ہیں اور طوفان سے نمٹنے کی تیاری کی ضرورت ہے ساحلی علاقوں سے 10 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا حکم دیدیا گیا ہے شمالی و جنوبی کرولینا، ورجینیا اور میریلینڈ میں پہلے ہی ہنگامی حالت نافذ کی جا چکی ہے۔مزید انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
سمندری طوفان فلورینس کا خدشہ، میئر کا واشنگٹن میں ایمرجنسی کا اعلان
Sep 12, 2018