ایشین چیمپئنز ٹرافی ،قومی ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ ایک ماہ قبل لگانے کا فیصلہ

Sep 12, 2018

لاہور(آئی این پی)ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ ایک ماہ قبل لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے مزید سنئیر کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔کیمپ کیلئے27 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کر لیا گیا۔ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ22ستمبر سے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں