کلثوم نواز کے انتقال پر کھیلوں کے حلقوںکا گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کے انتقال پر کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے بھی گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل، سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام کریعے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عاطف نے کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لاہور میں جاری ٹورنامنٹ کے دوران ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔ ان کا کہنا ت ھا کہ اﷲ تعالٰی مرحومہ کے درجات کو بلند کرنے کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن، سیکرٹری پی او اے خالد محمود نے بھی سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن