ملتان( خبر نگار خصوصی، نامہ نگار خصوصی) پولیس نے محرم الحرام کا سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے تمام جلوسوں اور مجالس کی ڈویژنل ایس پی اپنے اپنے ڈویژن میں محرم سکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔ ضلع ملتان پولیس کے 1289پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور شکایات کے فوری ازالہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں افسران اور ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں ۔ میپکو کی ٹیمیں یکم تا10محرم الحرام کے دوران جلوسوں کے ہمراہ موجود رہیں گی ۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو سٹی ڈویژن ملتان محمد رفیق کنول کو ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے ۔