لاہور (وقائع نگار) لاہورہائی کورٹ نے چودہ سالہ عیش محمد کی آنکھیں پھوڑنے کے مقدمے میں ملوث ملزم وقار عرف وقاری کی ضمانت منظور کر لی۔ فاضل عدالت نے ملزم کو دو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ عیش محمد کی آنکھیں پھوڑنے کا الزام غلط ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں ملزم پر لگایا گیا الزام غلط ثابت ہو چکا ہے۔