دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے پری کوالفکیشن کے لیے بڈز جمع کرائیں۔سپریم کورٹ نے بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دے دیاہے،ترجمان کے مطابق 5 جوائنٹ وینچرز نے ڈیم کی تعمیر کے لیے پری کوالیفکیشن بڈز جمع کرائیں۔ترجمان واپڈا کے مطابق پری کوالیفکیشن بڈز کی جانچ پڑتال قواعد کے تحت کی جائے گی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو ڈیمز کی تعمیر میں تعاون کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کر کے ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک ارب 59 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن