کیمکلز ،کاسمیٹکس کلرز سے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنے پر پروڈکشن یونٹ،زائدلمعیادخوراک مہیا کرنے پر ریسٹورنٹ سیل

Sep 12, 2018 | 19:50

ویب ڈیسک

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں ناقص اشیاء خورونوش کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں تیار کرنے پرپروڈکشن یونٹ، پی ایف اے لوگو کے استعمال پر واٹر فلٹریشن پلانٹ اورغیر معیاری خوراک کی موجودگی پر ریسٹورنٹ کو سیل کر جبکہ حفظانِ صحت اصولوں کی خلاف ورزیوں پر1لاکھ51ہزار کے جرمانے عائد کئے۔ زائدلمعیاد خوراک کو موقع پر تلف کرتے ہوئے 240فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔تفصیلات کیے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رضوان پارک کے قریب واقع بشیر کولا پروڈکشن یونٹ کو معروف برانڈ کے جعلی بوتل تیار کرنے ،فلٹر یشن پلانٹ کی عدم موجودگی آلودہ پانی،کاسمیٹکس کلرز ،کیمیکلز،مصنوعی مٹھاس اور ذائقوں کا استعمال کر نے ،ورکرز کی ناقص ذاتی صفائی اور میڈیکلز کی عدم موجودگی پر یونٹ کو سیل کر دیا۔غیر قانونی طریقہ سے کام کرنے پرتمام مشینیں اور خام مال قبضے میں لے کر مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروادیاگیا۔اس کے علاوہ لکشمی چوک میں واقع ایشیا ریسٹورنٹ کو سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات،گلی سڑی سبزیوں،ناقص آئل استعمال کرنے اور حشرات کی بھرمار پر ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔مزید برآں پی آئی اے روڈ پر واقع مائی پاکستان واٹر فلٹریشن پلانٹ کو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایف اے لوگو استعمال کرنے ،آر او پلانٹ اورلیب ٹیسٹ کی عدم موجودگی،صفائی کے ناقص انتظامات،فنگس لگی بوتلوں ،زنگ �آلود بلاکس کے استعمال اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر پرپلانٹ کو سیل کرتے ہوئے بھاری مقدار میں پی ایف اے لوگوز،فنگس لگی بوتلیں ،کیمیکل ڈرمزاور زنگ آلود مشنری کو ضبط کر لیاگیا ۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ معیار کو برقرار رکھنا ایک مسلسل عمل ہے پی ایف اے لوگو لگا نے کی اجازت دے کر کسی کے معیار کی ضمانت نہیں دے سکتے۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے صحت دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے حفظانِ صحت اصولوں کی خلاف ورزیوں پر9فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ51ہزار کے جرمانے جبکہ240کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔ متعدد فوڈ پوائنٹس سے بھاری مقدار میں غیر معیاری اشیاء اور زائدلمعیادخوراک کو تلف کر دیا گیا۔ 

مزیدخبریں