ناکارہ تابکاری مواد کا بندوبست‘ پاکستان کا آئی اے ای اے کی گائیڈ لائنز کی رکنیت کا اعلان

Sep 12, 2019

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ترک کئے گئے ریڈیو ایکٹو مواد کے بندوبست کے لئے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی ضمنی گائیڈ لائنز کی رکنیت کا اعلان کردیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنے فیصلے سے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے کو آگاہ کردیا۔ضمنی گائیڈ لائنز ریڈیو ایکٹو سروس کی سیکیورٹی و سیفٹی کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے ہیں۔ان سپلیمنٹری گائیڈ لائنز کی پابندی لازم نہیں ہے تاہم یہ عالمی جوہری سیفٹی و سیکیورٹی رجیم کے لئے اہم ہیں۔

مزیدخبریں