لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ انتخابات کیلئے کارپوریٹ کلاس کی تمام 8 نشستوں پر پیاف فاونڈرز الائنس کے 8 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ آئندہ سال کے لئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے دار پیاف فاونڈرز الائنس سے ہونگے۔ کارپوریٹ کلاس کی تمام آٹھ نشستوں پر کامیاب ہونے والوں میں نصر اللہ مغل ، چوہدری محمد نصرت طاہر، شفیق احمد بٹ، فیاض حیدر، عامر انور، شیخ محمد ابراہیم، ڈاکٹر ریاض احمد اور علی حسام اصغر شامل ہیں۔ لاہور چیمبر کے انتخابات کے لئے 24ستمبر کو ایسوسی ایٹ پیاف فائونڈرز الائنس کی لاہور چیمبر کے لئے پیاف فائونڈرز الائنس کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں ملک محمد خالد، خادم حسین، ذیشان سہیل ملک، شیخ سجاد افضل، واصف یوسف، حاجی آصف سحر اور یاسر خورشید جبکہ مدمقابل لاہور بزنسمین فرنٹ کے محمد امجد چوہدری، میاں جاوید علی ،آصف صدیق ،شیخ فضل الہیٰ، نبیل محمود ،شیخ محمد اکرم اور راجہ حسن اختر کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ انتخابی اعدادوشمار کے مطابق بزنس کمیونٹی پیاف فائونڈرز الائنس پچھلے 16 سالوں میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں کلین سویپ کر رہا ہے اور رواں سال کے ایسوسی ایٹ کلاس کے انتخابات کے لئے بھی پیاف فائونڈرز الائنس گروپ کلین سویپ کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس سال لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے برسراقتدارگروپ پیاف فائونڈرز الائنس نے 2019-20کے لئے صدر کے عہدے کے لئے عرفان اقبال شیخ کا نام فائنل کر لیا ہے عرفان اقبال شیخ آئندہ سال لاہور چیمبر کے صدر ہوں گے ان کا تعلقپیاف فائونڈرز الائنس میں شامل پیاف گروپ سے ہے جبکہ سینئر نائب صدر کے لئے علی حسام اصغر اورشیخ محمد ابراہیم اور نائب صدرکے عہدے کے لئے 2 امیدواروں میاں زاہد جاوید اور خادم حسین پر مشاورت جاری ہے۔
8کارپوریٹ امیدوار بلامقابلہ منتخب: 24 ستمبر کو کلین سویپ کرینگے‘ پیاف فاونڈرز الائنس
Sep 12, 2019