یومِ عاشور ،پولیس بہتر رویوں اورکمیونٹی پولیسنگ کوفروغ دیتی نظر آئی:اشفاق خان

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ یومِ عاشور کے موقع پر لاہور پولیس کے جوان بہتر رویوں اور کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دیتے نظر آئے۔یوم عاشور پر لاہور پولیس نے خدمت انسانیت کے بھی کئی کام کئے۔پولیس کے جوانوں نے کہیں عزاداروں میں کھانا تقسیم کیاتو کہیں کمسن بچوں اور بوڑھوں کو پانی پلاتے رہے۔لاہور پولیس کے جوان عزاداری میں شرکت کے لئے آنے والے معمر اور معذور افراد کو مجالس تک پہنچنے میں مدد فراہم کرتے رہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں نے نہ صرف اپنے فرائض منصبی بہترین طریقے سے ادا کیے۔بلکہ بزرگ زائرین، خواتین اور بچوں کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھا۔علاوہ ازیںڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ شہرمیں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے پر ُامن انعقاد کو یقینی بنانے میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔شبیہ ذوالجناح کے مرکزی جلوس کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے 8 ہزار سے زائد کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کی گئی۔بعد ازاںڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خا ن نے یومِ عاشور کے موقع پر اندرون موچی گیٹ ،بھاٹی گیٹ، امام بارگاہ قصر بتول نجف کالونی اقبال ٹاؤن، ہنجر وال ٹھوکر نیاز بیگ اور ماڈل ٹاؤن سمیت شہر کی مختلف امام بارگاہوںکا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں شیعہ اکابرین اور منتظمین مجالس و جلوسوں سے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...