لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر صوبوں میں یوم عاشورہ و محرم خیر و عافیت اور پر امن طریقے سے گزر گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوم عاشور کو پر امن بنانے کے لئیے اور عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے لے لئے تمام متعلقہ اداروں نے انتہائی جانفشانی سے فرائض سر انجام دئیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سول سوسائٹی کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں سرکاری افسران و ملازمین نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی خوش اسلوبی سے ادا کیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا صبر و تحمل، رواداری، ایثار اور قربانی کاپیغام دیتا ہے۔