لاہور (خصوصی نامہ نگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم ؐکے دین کے تحفظ کرنے کا درس دیتا ہے ،باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور دین حق کیلئے جان ومال اور اولاد قربان کردینا حسینیت ؓہے ،امام حسین ؓ کی قربانی قیامت تک زندہ وجاوید رہے گی ،یوم عاشورپیغام دیتا ہے دین کی بالادستی اور تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے ،اللہ عزوجل کی راہ میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کربلا کی یاد قیامت تک منانتے رہینگے ،یزید فاسق وفاجر تھا جو اقتدار کے نشے میں دین میں بگاڑ پیدا کررہا تھا ،جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے یزید کا آج نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہے، امام عالی مقام نے کلمہ حق بلند کرکے اپنے نانا کے دین کا تحفظ کیا ، حسینی کردار کو اپنا کر ہی اسلام دشمن یہود ونصاریٰ کو شکست دی جاسکتی ہے ،پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔