بھارت کا ایک اور پراپیگنڈا ‘سرکریک میں خالی کشتیاں پکڑنے کا دعویٰ

Sep 12, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے بھارت کا ایک اور جھوٹا پراپیگنڈا سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں بھارتی فوج نے سرکریک میں خالی کشتیاں پکڑے جانے کا شور مچا دیا ہے۔ بھارتی فوجی کمانڈر ایس کے سینی نے واویلا کرتے ہوئے کہا سرکریک میں بھارتی فوج نے خالی کشتیاں تلاش کی ہیں۔ سکیورٹی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ بھارتی فوج نے الرٹ بھی جاری کر دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ انڈیا کے جنوبی حصے میں دہشت گردانہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے چند ہفتے قبل بھی بھارتی فوج نے جھوٹا پراپیگنڈا کیا تھا کہ پاکستانی کمانڈوز بھارتی پانیوں میں گھس سکتے ہیں اور اس سلسلے میں گجرات میں ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔ ادھر تجزیہ کار کہتے ہیں بآھارت جنرل اسمبلی اجلاس سے پہلے ضرور کوئی ڈرامہ کرے گا۔

مزیدخبریں