شاہد آفریدی کاوزیر اعظم کی آواز سے آواز ملانیکا اعلان

لاہور( اسپورٹس رپورٹر )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی آواز سے آواز ملانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہمیں13ستمبر کو مظفر آباد میں بڑا جلسہ کرنے جارہا ہوں جس میں دنیا کوبتاں گا کہ وادی کشمیر پر بھارتی فوج نے مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے ، میں کشمیریوں کویقین دلاتا ہوں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے اس ٹویٹ کے بعد شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغا م میں پاکستان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم سب ملکر کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں،اس کے لیے میں رواں جمعے کو مظفر آباد میں موجود ہوں گا،آئیں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیوں کہ ہر آواز وزن رکھتی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر ممکنہ فورم پر آواز اٹھا رہی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی تھی جس کے تحت انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے پانچ مطالبات پورے کرنیکا کہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن