اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ سیس سے متعلق تمام مقدمات کو 19 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیاگیس انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ ٹیکس کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی۔ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں گیس انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ سیس سے متعلق درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا تمام درخواستوں کی سماعت 19 ستمبر کو ہو گی اس سے پہلے صدر مملکت کی جانب سے گیس انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ سے متعلق آرڈیننس جاری کیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم پاکستان نے آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوے اٹارنی جنرل پاکستان کو ہداہت کی تھی کہ سپریم کورٹ میں معاملہ پر زیر التوا اپیلوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی جائے اور اٹارنی جنرل پاکستان ستمبر کو سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیاسپریم کورٹ میں اس وقت گیس انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ سیس کی 44 اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق گیس انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ سیس سے متعلق حق میں فیصلہ آنے پر حکومت کو 200 ارب سے زائد کا ریونیو حاصل ہو گا۔
گیس انفراسٹریکچر ڈیویلپمنٹ سیس سے متعلق مقدمات 19 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
Sep 12, 2019