صلاح الدین نے اوکاڑہ میں میرے اکائونٹ سے بھی رقم نکالی، وارڈن سلیم کا الزام

اوکاڑہ (نامہ نگار) رحیم یار خان میں پولیس تشدد سے جاںبحق ہونے والے صلاح الدین کا اوکاڑہ میں پولیس وارڈن کے اکائونٹ سے مبینہ طور پر رقم نکالنے کا کیس سامنے آگیا۔ وارڈ ن سلیم کے مطابق اس نے تمام ثبوت رحیم یار خان پولیس کو فراہم کر دئیے ہیں، ٹریفک پولیس اوکاڑہ میں تعینات وارڈن سلیم کے مطابق جنوری 2019 میں اس کا اے ٹی ایم کارڈ غلطی سے نجی بنک کی اے ٹی ایم میشن میں رہ گیا جسے صلاح الدین نے نکال کر دوسرے بنک کی اے ٹی ایم سے 35 ہزار روپے نکلوا لئے اس کے اکائونٹ میں اتنی ہی رقم تھی وارڈن کی جانب سے اس کی اطلاع مقامی پولیس کو بھی دی گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ یہ سائبر کرائم کیس بنتا ہے جسے ایف آئی اے ڈیل کرے گی۔ اوکاڑہ میں صلاح الدین کی اے ٹی ایم مشین کے پاس موجودگی اورکارڈ نکالنے کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرکے وارڈ ن سلیم تلاش کرتا صلاح الدین کے گھر پہنچا لیکن، سب صلاح الدین کو پاگل ظاہر کرتے رہے۔ سلیم وارڈن کے مطابق صلاح الدین بہت سے لوگوں سے فراڈ کر چکا تھا۔ اسے جان بوجھ کر پاگل ظاہر کیا جاتا تھا۔ وارڈ ن سلیم کے مطابق اس نے تمام ثبوت رحیم یار خان پولیس کو بھی فراہم کر دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن