کراچی،شمالی وزیرستان میں دوبچوں میں پولیووائرس،کیسزکی تعداد62ہوگئی

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ملک میں رواں برس مجموعی پولیو کیسز کی تعداد 62 ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق کراچی اور شمالی وزیرستان میں دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں برس ملک میں پولیو کیسز میںاضافہ ہوا ہے۔ اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ پولیو کیسز خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے جن کی تعداد 36 ہے، 10 کیسز قبائلی علاقوں میں جبکہ پنجاب، بلوچستان میں5، 5اور سندھ میں 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پولیو کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسدا پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ 24/7 پولیو واٹس ایپ ہیلپ لائن کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اب تک چار ہزار سے زائد پیغامات موصول ہوچکے ہیں، 39 فیصد پیغامات پولیو مہمات کے بارے معلومات کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24/7 پولیو واٹس ایپ ہیلپ لائن کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس پر اب تک چار ہزار سے زائد پیغامات موصول ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 39 فیصد پیغامات پولیو مہمات کے بارے معلومات کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 31 فیصد پولیو ویکسین اور 8فیصد شکایات پر مشتمل ہیں۔ 9 فیصد پیغامات میں پولیو پروگرام کی کوششوں کوسراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 24/7 پولیو ہیلپ لائن پر 03467776546 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی شکایت، خدشہ اور تجویز کے لئے براہ راست رابطہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن