سیئول (اے پی پی) شمالی کوریا نے گزشتہ روز بحیرہ جاپان میں دو نامعلوم میزائل داغے۔ جنوبی کوریا کے میڈیا نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے حوالہ سے بتایا کہ جوائنٹ چیف آف سٹاف نے ایک بیان میںکہا ہے کہ دیگر میزائل تجربات کے پیش نظر فوج تمام سرگرمیوں پر نظر رکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساحلی علاقے سے بحیرہ جاپان کے علاقے میں دو نامعلوم میزائل داغے گئے۔ میزائلوں کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔واضح ر ہے کہ شمالی کوریا نے ایک دن پہلے ہی امریکہ کے ساتھ جوہری تنسیخ کی بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد یہ میزائل داغا گیا ہے۔امریکہ‘ جاپان اور جنوبی کوریا نے میزا ئل تجربے کی مذمت کی ہے۔