کسی ایک کمپنی کو تمباکو کی الیکٹرانک مانیٹرنگ ٹریک اینڈ ٹریس نظام لائیسنسگ جاری نہیں ہوگا، ایف بی آر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے کہا ہے کہ تمباکو کی الیکٹرانک مانیٹرنگ ٹریک اینڈ ٹریس نظام کی تنصیب کے اشتہار کے بعد بیس کمپنیوں نے لائیسنسگ دستاویزات حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا تاہم ابھی تک کسی بھی کمپنی نے لائیسنسگ دستاویزات جمع نہیں کرائیں۔ دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر ہے ،کسی ایک کمپنی کو لائیسنسگ جاری کرنے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا،چئیرمین لائیسنسنگ جاری کرنے کی کمیٹی کا بھی حصہ نہیں ہیں۔ترجمان نے کہا ک کہ چئیر مین ایف بی آر پر لگائے گئے الزامات کا مقصد صرف لائیسینسنگ جاری کرنے کے شفاف نظام کو ختم کروانا ہے تا کہ ٹیکس چوروں کو فائدہ ملے اور تمباکو صنعت کی غیر قانونی تجارت جاری رہے۔

ای پیپر دی نیشن