انڈونیشیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے کا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک جاپہنچا

Sep 12, 2019 | 13:41

ویب ڈیسک

انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والا دھواں ملائیشیا اور سنگاپور تک پہنچ گیا، جس نے پوری فضا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔انڈونیشیا کے جنگلات میں آگ لگنے سے قریبی ملکوں میں فضائی آلودگی کا سامنا ہے۔ملائیشیا کی تمام ریاستوں میں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ مضر صحت ہوا سے بچنے کے لیے ملائیشین حکام نے شہریوں میں 50 لاکھ ماسک تقسیم کیے ہیں۔اس کے علاوہ ملائیشیا نے دھواں پڑوسی ملکوں تک آنے سے روکنے کے لیے انڈونیشیا سے فوری کوئی اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں انڈونیشیا کے سماٹرا اور کلی منتن ریجن کے جنگلات میں آگ لگی تھی،جس کے باعث 2.3 ملین ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں آگ کسانوں کی جانب سے فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث لگی تھی۔

مزیدخبریں