مصر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں، کانٹوں اور زیورات سمیت مختلف اشیا نکال لیں۔میڈیار پورٹس کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی، ضروری معائنے اور ایکسرے کے نتیجے مین انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیا کے علاوہ سونے کی انگوٹھیاں اور زنجیریں بھی موجود ہیں۔مریض کا فوری آپریشن کیا گیا اور اس کی آنتوں سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ دانتوں کے 6 برش، سونے کی ایک انگوٹھی اور کئی زنجیریں اور بعض عجیب سی اشیا نکال لی گئیں۔ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق مذکورہ نوجوان نے یہ چیزیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نگل لی تھیں۔ مریض کی ماں کو باورچی خانے کی کئی اشیا اور اپنے بعض زیورات کے غائب ہونے کا علم تھا مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ اشیا اس کے بیٹے نے نگل لی ہیں۔طبی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت اب مستحکم ہے۔