لاہور (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقی حکومت کی جانب سے کرکٹ بورڈ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد کرکٹ ٹیم کا انٹرنیشنل سٹیٹس ایک بار پھر خطرے میں پڑگیا۔جنوبی افریقی حکومت نے ایک ماہ کیلئے تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے، بورڈ معاملات میں حکومتی دخل اندازی کے باعث جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگ سکتی ہے۔قائم مقام چیف ایگزیکٹو ایس اے ایس سی او سی روی گوندر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی قدم کرکٹ ساتھ افریقہ کی گورننس اور منفی سوچ کے باعث لیا گیا تاکہ مستقبل میں بورڈ اپنے معاملات پر بھرپور توجہ دے سکے۔ بورڈ سے سائیڈ پر ہونے کا کہا تھا تاکہ ہم بورڈ کے معاملات کی دیکھ بھال کیلئے ٹیم تشکیل دیں جو رپورٹ کرے۔ امید ہے کہ ہمارا فیصلہ قانونی ہے اور آئی سی سی اسے تسلیم کرے گا۔