لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں خاتون سے زیادتی کا معاملہ خیبر پی کے اسمبلی میں پہنچ گیا۔ واقعہ پر بات کی اجازت نہ ملنے پر دو خواتین ارکان نے احتجاج کیا۔ نگہت اورکزئی اور ثوبیہ شاہد سپیکر ڈائس کے سامنے بیٹھ گئیں اور احتجاج کیا۔ انہوں نے منہ پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔