بیجنگ (این این آئی)چین نے امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹ کے سٹاف پر جوابی پابندیاں عائد کردیں۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور ہانگ کانگ میں امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹس کے سٹاف پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔وزارت خاجہ نے کہا کہ چینی اقدام امریکی غلط اقدامات کا صرف ضروری جواب ہے، امریکہ چینی سفارتخانے اور قونصلیٹس پر پابندیاں اٹھائے۔ چین امریکی اقدامات پر جوابی کارروائی کرے گا۔