ننکانہ صاحب(نامہ نگار)پولیس وین پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر شاہ کوٹ کی پولیس چوکی محمد پورہ کے انچارج گلزار احمد نے دوران گشت ایک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو تینوں ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شاہ سعود ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال شاہکوٹ منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے مضروب کانسٹیبل کی عیادت کی اور ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس پارٹیاں تشکیل دیں ۔