جڑانوالہ: غیر معیاری پنجیری کھانے سے 9افراد کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

Sep 12, 2020

جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )نواحی گائوں میںغیر معیاری پنجیری کھانے سے 9افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ نواحی گائوں 383گ ب کے صدی احمد کے اہلخانہ نے مختلف اجزاء سے کھانے کے لیے پنجیری تیار کی جس کے کھانے کے کچھ ہی دیر بعد صدی احمد ، نذیر احمد، آمنہ بی بی، شبیر وغیرہ سمیت 9افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔

مزیدخبریں