ملتان(نمائندہ خصوصی)مسافر نہ ہونے پر کراچی لاہور کراچی کے لئے چلنے والی15 اپ16 ڈائون کراچی ایکسپریس کو منسوخ کردیاگیا.ریلوے ذرائع کے مطابق محرم الحرم حرام کا مہینہ ہونے کی وجہ سے شادیوں کی تقریبات کاانعقادنہیں کیا جارہا.اسی طرح 15ستمبرسے تعلیمی ادرے بھی کھلنے جارہے ہیں شادی سیزن نہ ہونے کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اسی طرح لاک ڈاون کھلنے کے بعدجوفیلمزٹرین کے ذریعے سیروسیاحت اوراپنے عزیزواقارب سے ملنے دیگر شہروں کو گئے تھے وہ بھی محرم الحرم کے آغاز سے قبل اپنے شہروں کوواپس آچکی ہیں .اپرپنجاب,جنوبی پنجاب خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے بشترشہروں اور علاقوں کے افرادکراچی حیدرآبادبزنس کے سلسلہ میں بذریعہ ٹرین سفر کرتے ہیں تاحال کاورباری گہما گہمی بھی شروع نہ ہوسکی ہے.ان حالات میں بغیرمسافروں کے ٹرینوں کوچلاناممکن نہیں۔