لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہورکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقہ میں محسن سے گن پوائنٹ پر 5لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، سبزاہ زار کے علاقہ میں مسلح ڈاکو فہیم کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر4 لاکھ65 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکو منظور سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، رائیونڈ سٹی کے علاقہ میں ڈاکو فرحان کے گھر سے 3 لاکھ روپے کے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار، گلشن راوی کے علاقہ میں عبدالرحمان کے گھر سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، اچھرہ کے علاقہ میں ابراہیم کے اہل خانہ سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں شیراکوٹ کے علاقہ میں مجید 55ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ،ٹاون شپ کے علاقہ میں شعیب سے 33ہزارروپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون ، لاری اڈا میں ہارون سے 27 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔جبکہ ماڈل ٹاؤن اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں اور مزنگ،بھاٹی گیٹ اور مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔