منڈی احمد آباد: ہمشیرہ کیساتھ ناجائز تعلقات کا شبہ‘ بہنوئی نے سالا قتل کر دیا 

منڈی احمد آباد (نامہ نگار) ہمشیرہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں  بہنوئی نے اٹھارہ سالہ سالے آزادخاں کو مبینہ طورپر فائر مار کر قتل کردیا۔ مقتول ایف اے کا طالب علم تھا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں جھگیاں ہاموں کے رہائشی صبح صادق بھٹی کے جواں سالہ بیٹے آزادخاں کو بہنوئی غلام رسول عرف ببر نے دن دیہاڑے  مار دیا۔ وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے  مقتول کی ہمشیرہ کی شادی غلام رسول کے ساتھ ہوئی تھی جس کی وجہ سے مقتول کا اپنی بہن کے گھر آنا جانا رہتا تھا جبکہ ملزم غلام رسول کو اپنی بہن کے پاس موبائل فون دیکھ کر شک گزرا کہ آزاد کے اس کی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ ایک دو روز معمولی جھگڑا چلتا رہا جس کے بعد ملزم نے اپنے بھائیوں اور والد سے باہم مشورہ ہوکر قتل کردیا۔ مقتول کے والد صبح صادق بھٹی کا کہنا تھا کہ دو تین روز سے ملزم پارٹی ہمیں دھمکیاں دے رہی تھی اور ہم نے منت سماجت بھی کی مگر وہ نہیں مانے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...