اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ اور ارد گرد کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مشرقی بے ایکسپریس وے پر 80 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ ایکسپریس وے پر اسفالٹ ڈالنے کا کام جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے پورٹ آپریشنز تیز تر ہوجائیں گے۔