کیپٹن (ر) محمد صفدر کی عبوری  ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع 

لاہور( این این آئی) انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مریم نواز کی پیشی کے موقع نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی عبوری ضمانت میں 16 ستمبر تک توسیع کردی ۔کیپٹن (ر)صفدر عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔عدالت نے عبوری ضمانت میں 16ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے چوہنگ پولیس کو ملزمان کو شامل تفتیش کرنے اور ان کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...