پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی ایک اور بس میں بھی اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بس کے پچھلے حصے میں لگی۔ جس کے باعث اس میں سوار افراد افراتفری میں اتر گئے۔ ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔گلبہار سٹیشن کے قریب بی آر ٹی بس کے پچھلے حصہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگتے ہی بس رک گئی۔ بس کے رکتے ہی خواتین سمیت تمام سواریاں گھبراہٹ میں جلدی سے بس سے باہر نکل گئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بی آر آ ٹی بس کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
پشاور: بی آر ٹی کی ایک اور بس میں آگ بھڑک اٹھی
Sep 12, 2020