پاکستان کے اسلامی تشخص کیلئے جے یو آئی کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے:ایازالحق قاسمی

Sep 12, 2020

ملتان ( سپیشل رپورٹر) غربت میں پسی عوام کی امیدوں کا واحد سہارا مولانا فضل الرحمن ہیں پاکستان کے اسلامی تشخص کی بقا کے لیئے جمعیت علماء اسلام کی آئینی جدوجہد ناقابل فراموش ہے، جمعیت علماء اسلام کا ہر کارکن حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہے مخلص غریب کارکن کی نظریاتی وفاداری جمعیت علماء اسلام کا طرہ امتیاز ہے کامیاب ترین شمولیتی پروگرام پر جمعیت علماء اسلام ملتان حقیقی مبارک باد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے زیراہتمام جامعہ قاسم العلوم گلگشت میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد ایازالحق قاسمی ، پیر فیاض شاہ، ،مفتی عامر محمود،مولانا کلیم لدھیانوی، مولانا قاری محمد یٰسین، مولاناحبیب الرحمن اکبر، زاہدمقصوداحمدقریشی ودیگر نے کیا،انہوں نے مذید کہا کہ اس وقت ملک میں حقیقی معنوں میں جمعیت علماء اسلام اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ملک کی دوسری بڑی جماعتیں مصلحتوں کا شکار ہوکر عوامی حمایت کھو چکی ہیں مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے عوام اپنے بچوں سمیت خود کشیاں کررہی ہے جمعیت علماء اسلام جو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کررہی ہے ہی امید کی آخری کرن ہے کیونکہ ملک کو جس گہری دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے اس سے نکلنے کا واحد راستہ اسلامی نظام کا نفاذ ہے آئندہ ملتان کی سیاست میں جمعیت ایک اہم کردار ادا کرے گی

مزیدخبریں